کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کی تعمیرات کا کام شرو ع ہوگیا،نئے انڈر پاس پر چھت ڈالنے کا کام جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک ری ماڈلنگ اور سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبہ میں نئے انڈر پاس کا کام شروع کردیا گیاہےاور نیشنل بینک پارک میں انڈر گراؤنڈ واٹرسٹوریج ٹینک کی تعمیربھی شروع کر دی گئی۔ سینٹر پوائنٹ کے مقام پر پمپ کیلئے واٹر ویل کا کام بھی شروع ہو گیا ، تعمیراتی کمپنی نے2ہزارمیں سے1807سےزائدپائلیں مکمل کرلیں جبکہ کلمہ انڈر پاس کے اندر مشکل پائلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔سی بی ڈی نے ٹریفک پلان میں بھی تبدیلی کردی جبکہ سی بی ڈی کےسامنےسروس لین بندکرکےاپ گریڈنگ شروع ہو چکی ہے ۔ لبرٹی سےبرکت مارکیٹ کی جانب انڈر پاس کی ایک لین کوکھول دیاگیا اور متبادل روٹ پلان پر سٹیل شیٹ لگا کرکوریڈورزبنادئیےگئے ، واسا ، لیسکو ،سوئی گیس کی مشاورت سےسروسزکی منتقلی کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے ۔