مہنگائی کے وار جاری ہیں ، برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا،سبزیوں میں پیاز کی مہنگائی بدستوربرقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی گوشت کے نرخ میں مزید6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 507 روپے ہوگئی ہے ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 289 روپے فی درجن پربرقرار ہے۔سبزیوں میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے ،پیازدرجہ اول250 روپے فی کلو جبکہ پیاز درجہ چہارم 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ٹماٹر درجہ اول 80 روپے اور درجہ دوم 60 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔لہسن 400 روپے فی کلو اور ادرک 450 روپے فی کلو بیچاجا رہا ہے ۔آلو40 روپے فی کلو، بندگوبھی 30روپے،پھول گوبھی 50 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے ۔ مٹر کا نرخ 100سے 120 روپے فی کلو تک ہے۔مولی ،شلجم ،گاجر،پالک اورساگ 40 سے 50 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔
برائلر مرغی کا گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔
Jan 15, 2023 | 10:55