کراچی، حیدر آباد کے عوام ترقی، خوشحالی کیلئے بلے پر ٹھپہ لگائینگے: فواد چودھری کا ٹوئٹ

Jan 15, 2023 | 11:24

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی، لسانیت اور نفرت کی سیاست کیخلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بلے پر ٹھپہ لگائیں گے۔سابق وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہوگی۔
 

مزیدخبریں