نوازشریف اب باقی زندگی الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کر گزارے گا: مسرت جمشید چیمہ

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن ہوں گے ،مسلم لیگ (ن) اس وقت سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  مسلم لیگ (ن)  کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہوچکا ہے اور باقی زندگی وہ الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کے گزارے گا۔ انشاءاللہ اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ  ‏آج کراچی  کےبلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف انشاءاللہ یقینی کامیابی حاصل کرے گی، ایم کیوایم کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں،رات گئے دھاندلی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، عوام ان جماعتوں کو اب کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن