پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان سے ملنے سے انکار کر دیا اور انہیں سنٹرل سیکرٹریٹ میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر کے سامنے پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔یاد رہے کہ فیصل چیمہ، مومنہ وحید اور خرم لغاری اعتماد کے ووٹ کے وقت ایوان سے غیر حاضر تھے، ان ارکان کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹسز جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی، منحرف ارکان نے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے عمران خان سے رابطہ کیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں میں منحرف ارکان کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکن منحرف ارکان کے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع کر چکے ہیں۔