واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے امریکی مندوب برائے ماحولیات کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جان کیری استعفی دے کر جوبائیڈن کی صدارتی انتخابی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے۔ جان کیری اس ماہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہناتھا کہ جان کیری اگلے ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
امریکی مندوب جان کیری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
Jan 15, 2024