صد ر مالدیپ نے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا

مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس اپنے ملک جانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے نو منتخب صدر نے یہ انتباہی بیان چین کے دورے میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے واپسی کے چند روز بعد جاری کیا ہے۔ صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی کابینہ کی پالیسی کے مطابق مالدیپ میں اب بھارتی فوجیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ مالدیپ چھوڑ کر بھارت واپس جائیں۔ تاہم بیان میں مالدیپ میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم ایک اندازے کے مطابق مالدیپ میں تقریباً 100 کے قریب بھارتی فوجی موجود ہیں۔ نئی کابینہ کے ارکان نے مودی کو سوشل میڈیا پر جوکر کہہ کر مخاطب کیا۔ معیزو کے صدر بننے کے بعد سے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ردعمل نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن