انتخابات ملتوی کرنے کیلئے سینٹ میں تیسری قرارداد جمع 

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) عام انتخابات 2024 ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروا دی گئی۔ سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔ قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پی کے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔ سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پی کے میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ قرارداد جمع کروانے والے ہلال الرحمان فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔ انتخابات سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع قراردادوں کی تعداد اب تک 3 ہوگئی ہیں جس میں انتخابات ملتوی کروانے سے متعلق دو قرارداد جبکہ وقت پر انتخابات کروانے کی قرارداد جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کراوئی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...