چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلا س، ارا ضی ریکا رڈ کی ڈیجیٹا ئزیشن کیلئے ہدا یا ت جاری 

Jan 15, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہواجس میں تمام ڈویلپمنٹ اتھا رٹیز کو ارا ضی ریکا رڈ کی ڈیجیٹا ئزیشن کیلئے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہا نسمنٹ پرا جیکٹ کے سا تھ منسلک کرنے کی ہدا یا ت جاری کی گئیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں یکم جنوری سے مینول رجسٹری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ان ای رجسٹریشن سینٹرز میں بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ تمام سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوں گی جو کہ شہریوں لیے ایک بڑی خدمت ثابت ہو گی اور شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ اس سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں ای رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں چیف سیکرٹری کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا ریکارڈ ایل ڈی اے کی طرز پر ڈیجیٹائز کرنے اور راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو پلس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایا ت جا ری کیں۔

مزیدخبریں