پیپلز پارٹی 10 نکاتی معاشی معاہدے  کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے:محمد اکرم رانا 

Jan 15, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے 169 سے امیدوار محمد اکرم رانا نے کہا ہے کہ اگر عوام تیر کے نشان پر مہر لگا دیں تو نتیجہ میں جو حکومت بنے گی وہ ان کی اپنی عوامی حکومت ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے 10 نکاتی معاشی معاہدے کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہماری حکومت کا اولین مقصد صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں بلکہ 5 سال کے اندر ان کو دوگنا بھی کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں