لاہور پریس کلب میں اقرا کلب  کی ہفتہ وار نشست 

لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے سورہ زخرف کی آیت 87 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان اللہ کو اپنا اور اس کائنات کا خالق تو مانتا ہے۔ اسباب زندگی پیدا کرنیوالا رب بھی مانتا ہے مگر تمام عقیدتوں کا منبع جان کر معبود واحد نہیں مانتا۔ اپنی تخلیق کا بنیادی تقاضا معرفت الٰہی پورا نہ کرنے کی پاداش میں استعانت الٰہی سے محروم رہتا ہے اور ساری زندگی طبعی تقاضے پورے کرنے میں ضائع کر بیٹھتا ہے۔ آخر میں مرحوم ارکان پریس کلب و اقربا کیلئے مغفرت،بیمار ارکان کیلئے صحت، بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور فلسطین کی فتح و نصرت کی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن