جو ووٹ کا بند کمروں میں سودا کرے  وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہے:شہلا رضا 

لاہور(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر اورپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ جو آپ کے ووٹ کا بند کمروں میں سودا کرے وہ لیڈر نہیں گیدڑ ہے۔ہمارا مقابلہ مہنگائی، بھوک اور بے روزگاری سے ہے۔ بلال بھٹو اپنی ماں اور نانا کے نقش قدم پرچلتے ہوئے لاہور میں موجود ہے۔ہم نے محترمہ کی شہادت پر کسی ہیرو کے جہاز کو توڑا نہ تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور نہ کسی شہید کی یاد گار کی بے حرمتی کی بلکہ بی بی کی شہادت کے بعد جب ہمیں حکومت ملی تو ہم نے تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن