لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی اداروں نے ہمیشہ اسلام کی اشاعت کا فریضہ سرانجام دیا اور اس کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان اور پاکستان کے تحفظ کیلئے چوکیداری کا کردار ادا کیا۔ علماء نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا تاریخی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار شیح الھند اکیڈمی گوالمنڈی میں حفاظ اور قراء کی دستاربندی کی تقریب سے جے یوآئی کے مرکز ی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار، ترجمان حافظ غضنفرعزیز اکیڈمی کے سربراہ مولانا قاری امان اللہ، مولانا زبیر ربانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مختلف طبقات کے رہنماؤں مولانا شفیق الرحمن ،مولانا سعید خان، مولانا زاہد زمان، بلال احمدمیر،مفتی لقمان، حافظ ریاض احمد، مفتی حمزہ،چوہدری جعفر،حافظ حسن،قاری سلیم تناولی، قاری عمیر، قاری حسین احمد،حافظ نثار اور دیگر موجود تھے۔ مولانا محمد امجد خان اور دیگر نے کہا کہ عوام قرآن کے نظام کے نفاذ کیلئے علماء کا ساتھ دیں تاکہ اس ملک میں اسلام کا نظام نافذ ہو اور عوام کو ان کے مکمل حقوق مل سکیں۔مولانا امجد خان،حافظ نصیر، حافظ غضنفر،قاری امان اللہ اور دیگر نے کہا بین الاقوامی قوتیں پاکستان کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دکھیلنا چاہتے ہیں۔ عوام اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو جائیں۔
علماء نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا تاریخی کردار ادا کیا:مولانا امجد خان
Jan 15, 2024