فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی، شفٹ انچارج انسپکٹر محمد علی سید نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں نے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔ ملزمان بین الاقوامی پرواز نمبری GF-791سے اٹلی جا رہے تھے۔ ملزمان میں محمد شمریز اور محمد ضمیر شامل ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے۔ ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اٹلی کے ویزہ سٹیکرز جعلی نکلے۔
فیصل آباد: جعلی ویزا پر اٹلی جاتے 2 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
Jan 15, 2024