فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان ہلاک اور میاں بیوی سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائکل سوارکو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان حمزہ اختر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ متوفی خان پور کا رہنے والا تھا۔ لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب کوسٹر اور ویگن کے تصادم کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر برساتی نالہ میں جاگری جس کے نتیجہ میں تین افراد سمیع اللہ، بشری بی بی اور ظفر زخمی ہو گئے۔ تیز رفتارگاڑی بے قابو ہوگا موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔