لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے۔ پاکستان ایک ہنگامہ خیز دور سے گزر رہا ہے اور اسے ایک تاریخی معاشی بحران کا اس وقت سامنا ہے۔جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد رکھی تو ملک مالی بحران سے گزر رہا تھا اس وقت بھی قائد عوام نے ہمیں ایک منشور دیا تھا ۔آج ایک بار پھر ہمیں عوام، مزدور، کسان اور غریب نواز حکومت کی ضرورت ہے۔ باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔