فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر اور این اے 114 کے نامزد امیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے بغیر ملک کو اندھیروں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ 8 فروری کا سورج عوام کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ لیول پلینٹگ فیلڈ کی بات کرنیوالے 2018 کا انتخابی ماحول یاد کریں۔ (ن) لیگ کو ہر طرف سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر حالات کا مقابلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوٹ عبدالمالک ، فیروز والا، شرقپور ، نارنگ اور دیگر مقامات دیگر 10 مقامات انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد کارنر میٹنگوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار پیر محمد اشرف رسول، میاں عبدالرؤف کے علاوہ رانا طاہر اقبال ملک ، محمود اختر گورایہ ، ملک نوید محمود چوہان ، ملک عبدالجبار مقبول کے علاوہ دیگرار کان بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) واحد جماعت ہے جس پرپنجاب سمیت ملک بھر کے عوام اعتماد کرتے ہیں،مسلم لیگ( ن) ہی عوام کی حقیقی نمائند ہ جماعت ہے۔