13 بین الاقوامی نمائشوں میںشرکت سے فرنیچر دستکاری کی صنعتوں کو فروغ ملا:میاں کاشف 

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی نے گذشتہ برس 13 اہم بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کر کے پاکستانی فرنیچر اور دستکاری کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز چوہدری محمد اریب آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز، ڈیزائنرز اور نمائش کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی نمائشوں نے پی ایف سی کو غیر ملکی خریداروں کے ساتھ روابط، نئی مارکیٹوں کی تلاش اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر رسائی کیلئے ان نمائشوں میں شرکت کے علاوہ پی ایف سی کے وفود نے 9 ممالک کے دورے بھی کئے جنہوں نے بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط اور پاکستانی فرنیچر کی برآمد کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن