لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد سب سے پہلے میثاق معیشت کیا جائے ۔ انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کے مختلف سیکشنز کے تحت صوابدیدی اختیارات کو کم کیا جائے۔ قومی آمدن میں اضافے کے نئے ذرائع اور معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دینا ہوگا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بطور قوم عملی طور پر خود انحصاری کی طرف سفر کا آغاز کریں۔ ٹیکسز وصولی کے اہداف کے حصول کیلئے چور راستوں کی بندش ، شرح میں کمی اور پیچیدگیوں کو ختم کر کے نظام کو سہل بنانا نا گزیر ہے۔ اربوں روپے قومی خزانے میں جانے کی بجائے مختلف لوگوں کی جیبوںمیں چلے جاتے ہیں جس کیلئے ٹیکس جمع کرنیوالے اداروں کی مانیٹرنگ کا کڑا نظام لایا جائے۔ ٹیکسیشن پالیسی میں تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومت اور اس کے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر پیشرفت دکھانا ہو گی۔
انتخابات کے بعد سب سے پہلے میثاق معیشت کیا جائے :اشرف بھٹی
Jan 15, 2024