عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو اہم کامیابی مل گئی ہے۔ جہاں چکوال کے بڑے دھڑوں میں معاملات طے پاجانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چکوال میں سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر میں معاملات طے پاگئے۔ جس کے بعد آج چکوال میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں بہت سے چہرے دیکھنے کو ملیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دھڑوں کی نچلی قیادت بلکسر میں آج جمع ہو گی۔ دو بجے کے قریب یہ قافلہ سردار عباس کی قیادت میں نون لیگ کے بھون چوک سیکرٹریٹ میں پہنچے گا۔ سردار آفتاب اکبر آئندہ دنوں میں باضابطہ سردار غلام عباس کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیں گے۔سردار گروپ کے یکجا ہونے کے بعد پی پی 22 پر سیاسی صورتحال کافی حد تک تبدیل ہو جائے گی۔ سردار گروپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کے اتحاد کے لیے کافی عرصہ سے بات چیت جاری تھی جو اب مکمل پا چکی ہے۔
ن لیگ کے بڑے دھڑوں میں اتحاد
Jan 15, 2024 | 13:15