لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ نے شکست کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروعات میں رنز زیادہ دیئے، اگروکٹیں جلد حاصل کرلیتے اور نیوزی لینڈ کو 170 رنز تک محدود کرتے تو بہتر ہوتا۔ پہلے بائولنگ کرنے کا ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ بائولرز نے آخری 10 اوورز میں اچھی بائولنگ کی۔ حارث رئوف اور عباس آفریدی نے اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔آئندہ میچز میں کم بیک کی کوشش کرینگے ۔ نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹم سائوتھی نے کہا کہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ایش سوڈھی کی صر ف وکٹوں کو نہ دیکھا جائے انہوںنے اچھے کیچز بھی پکڑے ہیں ۔ ہم نے اٹیک کرکے پاکستان ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا تھا ۔ کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ابھی مزید کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے ۔ جس طرح ہم نے آغاز میں بیٹنگ کی شاندار رہی ۔