لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کی ڈرائیور ماہا الحملی کے گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ ڈاکار ریلی کے پانچویں سالانہ مقابلے کے دوران ریس کے چھٹے مرحلے کے اختتام سے قبل ڈرائیور ماہا الحملی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں گاڑی الٹ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اب 2024 ڈاکار ریلی کے مقابلے سے باہر ہو گئی ہیں۔ خاتون ڈرائیور کو حادثے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں، انہیں حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریس کے عینی شاہد نے بتایا کہ ماہا الحملی ریس کے دوران گاڑی الٹنے کے بعد پھنس گئی تھیں اور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکی تھیں جس کے بعد سعودی ریسر ہانی النومسی نے انہیں گاڑی سے باہر نکالا تھا۔
ڈاکار ریلی کی خاتون ڈرائیور کو حادثہ‘ مقابلے سے باہر ہو گئیں
Jan 15, 2024