اسلام آباد(خبرنگار)سال 2023 میں ملک بھر میں 112 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق سال 2023 میں 6 بچے پولیو کا شکار ہوئے بنوں میں 3،کراچی ایسٹ میں 2،اورکزئی میں 1 بچہ پولیو کا شکار ہوا، اسلام آباد میں 11 دسمبر کو جنگی سیدیاں کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی. بلوچستان میں 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، کوئٹہ میں 8 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، خیبر پختونخوا کے 43 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، پشاور کے 29 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس کی تصدیق،سندھ میں 37 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں لاہور کے 5،راولپنڈی کے 3 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تقریبا تمام ممالک پولیو سے پاک ہو گئے ہیں