برسلز (نیٹ نیوز) پاکستانیوں سمیت مختلف قومیتوں کے افراد نے برسلز پارلیمنٹ کا دورہ کیا، یہاں پاکستانیوں سمیت 69 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔ دورے کے دوران آنے والے افراد کو بتایا گیا کہ دبئی کے بعد 182 قومیتوں کی موجودگی کے ساتھ یورپین دارالحکومت برسلز دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر کاسموپولیٹن شہر ہے۔ اس دورے کا اہتمام برسلز کے مرکزی علاقے 1000 کمیون کے پاکستانی نژاد کونسلر ناصر چودھری نے برسلز پارلیمنٹ کے ممبر حسن کیونچی کے تعاون سے کیا تھا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کو پارلیمنٹ بلڈنگ اس میں موجود مختلف تاریخی حصوں اور یہاں ہونے والے پارلیمانی کاموں کو برسلز میں بولی جانے والی دونوں قومی زبانوں کے علاوہ اردو اورانگریزی میں بھی بریف کیا گیا۔
برسلز پارلیمنٹ کا دورہ، پاکستانیوں سمیت 69 افراد کو اعزازات سے نوازا گیا
Jan 15, 2024