انقرہ(این این آئی) عراق میں ترک افواج پر کردستان ورکرز پارٹی کے عناصرکے حملے کے بعدترک فوج کی کارروائیوں میں 45دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں ترک افواج پر کردستان ورکرز پارٹی کے عناصرکے حملے کے بعد ہونے والے اجلاس کے بعد ترک صدر کی انتظامیہ کے اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے دوران 45 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ 36 شمالی عراق میں اور شمالی شام میں 9 کو ہلاک کیا گیا جب کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ اپنی جنوبی سرحدوں کے قریب دہشت گرد ریاست کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ اپنے دفاع کے حق اور دو طرفہ معاہدوں کے دائرہ کار کے اندر ہماری بنیادی ترجیح دہشت گردی کے خطرے کا حتمی خاتمہ اور اس کی تباہی ہے۔ دہشت گردوں کے کیمپ، پناہ گاہیں ختم کرنا ہیں۔