کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا کرونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) مثبت آگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے جن 6 مسافروں کا کرونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا، ان میں 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی، 27 سال کا میرپور ماتھیلو کا رہائشی، جیکب آباد کا 68 سال کا رہائشی، جدہ اور منگورہ سوات کا 22 سالہ رہائشی ، 40 سال کا رحیم یار خان رہائشی، 22 سال کا چارسدہ کا رہائشی جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ متاثرہ مسافروں کا کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کووڈ کے نئے ویرینٹ کا خدشہ، پاکستان کو فائزر کی نئی ویکسین چند روز میں ملنے کی توقع اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ،جن میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں۔ اب تک جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 مقامی ہیں۔
بیرون ملک سے کراچی آئے مزید 6 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت، تعداد 15ہو گئی
Jan 15, 2024