ن لیگ 8 فروری کو پاکستان میں ترقی کا نیا سفر شروع کرے گی: جاوید لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اتنی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کہ پاکستان مخالف قوتیں بھی سو چیں گی کہ قوم اب اکٹھی ہو چکی ہیں ان کیخلاف سازش نہیں کی جا سکتی۔ 8 فروری کو قائد نواز شریف کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کرکے پاکستان میں ترقی کا نیا سفر شروع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 115میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں رفاقت علی، شیخ محمد یعقوب بگا، میاں منور اقبال، ملک اشتیاق ڈوگر اور دیگر بھی موجود تھے۔ جلسوں میں بھاری تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر میاں جاوید لطیف اور میاں امجد لطیف کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ میاں جاوید لطیف نے کہا 9 مئی کو اداروں عسکری تنصیبات پر حملے کر کے پاکستان کے دفاع کو کمزور ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، اب بانی پی ٹی آئی کا حشر بھی الطاف حسین کی طرح ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...