این اے 171 ،امیدوار کی جانب سے آر او  اور ڈی آر او کو حراساں کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(وقائع  نگار)الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ میڈیا  سے ایک واقعہ رپورٹ ہوا،این اے 171 میں ایک امیدوار نے ڈی آر او کے آفس میں آر او  اور ڈی آر او کو حراساں کیا اور الیکشن کے پراسیس میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فوری نوٹس لیا اور چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر  چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او / ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سے بات کر کے واقعہ کی ابتدائی معلومات حاصل کیں۔مزید یہ کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ذاتی حیثیت میں مکمل معلومات کے ساتھ بروز منگل کو contesting  امیدوار کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں باقائدہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ آئین اور قانون کے تحت مزید کاروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن