کوئٹہ(نیٹ نیوز) بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 42 سے ٹکٹ نہ ملنے پر اسلم رند نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اسلم رند نے کہا کہ پی بی 42 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں، پارٹی کے صوبائی صدر نے سفارش سے اپنے داماد کو امیدوار نامزد کر دیا۔ انہوں نے کہا 20 برسوں میں ایک کھرب 50 ارب روپے ملنے کے باوجود شہر سہولتوں سے محروم ہے، کوئٹہ کے 40 لاکھ عوام کے حقوق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔