جمعیت علما اسلام نے ملک بھر میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی 

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علما اسلام نے ملک بھر میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے مرکزی ترجمان اسلم غوری کے مطابق قومی اسمبلی کے 122 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں کے پی کی صوبائی اسمبلی کے لئے  110،بلوچستان اسمبلی  کے لئے 51 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے پنجاب اسمبلی کے لئے 134جبکہ سندھ اسمبلی کے لئے 52 امیدوار نامزد کئے گئے ہیں ۔ترجمان جے یو ائی اسلم غوری نے کہا ہے کہ کارکن یکسو ہوکر انتخابی کمپین شروع کردیں جے یو آئی 8 فروری کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی امن وامان کی صورتحال مخدوش ہونے کے باوجود بھرپور کمپین چلائیں گے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...