تحریک انصاف (نظریاتی) نے 35 قومی و صوبائی حلقوں سے ٹکٹ دے دیئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی نے قومی و صوبائی 35حلقوں میں اپنے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کر دیئے اور ان کی لسٹ الیکشن کمشن آف پاکستان متعلقہ ریٹرنگ افسر کو ارسال کر دی ہیں، جس کے مطابق پی پی 51سے تصور عباس، این اے 73سے تصور عباس، این اے 58سے چوہدری عمران قیصر عباس، پی پی20 سے محمد اعجاز الحق، پی کے 82سے عدیل احمد اعوان، این اے112سے فلک شیر سکندر، این اے96 ملک ناصر کھوکھر، پی پی 10سے ملک یاسین واہگہ، این اے116سے سیف اللہ ہنجرا، این اے115سے اختر اقبال ڈار، پی پی 29 سے آصف اعوان، پی پی78سے فیصل شہزاد، پی پی 111حسن جاوید، پی پی 112سے حسن جاوید، این اے 104سے حسن جاوید، پی پی 127سے راؤ ناصر، پی پی 128سے راؤ ناصر، پی پی 129سے راؤ ناصر، پی پی 140سے محمد افضل ورک، پی پی162سے عبدالسمیع خان، پی پی 118سے اقراء مبارک، پی کے 13سے نوید انجم خان، پی کے 81 سے محمد دادو بخاری، این اے127سے ڈاکٹر زاہد نتھ، پی پی161 ڈاکڑر زاہد نتھ، پی پی 214 محمد یاسر، پی پی 216 لیاقت علی، این اے191سے ذولفقار ڈوگر، پی پی218 سے رانا انس ساجد، این اے 150سے رانا انس ساجد، پی پی 215 امجد حسین عاصم، این اے 15 ثانیہ سبیل، این اے 7 محمود شاہ، این اے 86سے محمد علی توانہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی این کے ترجمان کے مطابق بلے بازاور بلے کے انتخابی نشان کی پیچیدگیوں کے باعث 20 سے زائد امیدواروں کے نام الیکشن کمشن آف پاکستان اور متعلقہ ریٹرنگ افسرز کو ارسال نہیں کیے جا سکے، جس کی وجہ سے انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے اب وہ امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...