سوات(این این آئی)خیبر پی کے سابق وزیر اعلیٰ و وائس چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں، الیکشن مہم میں بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے میرے منظور کردہ سوات کے اربوں روپے کے فنڈز بنوں اور ڈی آئی خان منتقل کردئے ، آج کس منہ سے سوات کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ صحافی معاشرے کی آنکھیں اورکان ہوتے ہیں معاشرے کی بہتری میں انکا بڑا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے مٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے کیا۔
سیاسی مخالفین کے ساتھ جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں،محمودخان
Jan 15, 2024