راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے حلق این اے 56 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ لال حویلی کے باہر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی۔ راولپنڈی کے عوام کے نام اہم پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کسی کے خلاف غیر پارلیمانی، نازیبا زبان استعمال نہ کی اور نہ ہی کروں گا۔