اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) غیر قانونی افغا نیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ،پاکستان سے واپس وطن جانے والے افغانیوں کی مجموعی تعداد تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہوگئی مزید904 واپس جانے والے افغانیوں میں 278 مرد ، 194خواتین اور400سے زائد بچے شامل ہیں،پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، حکومت پاکستان کی کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
غیر قانونی افغا نیوں کی واپسی جاری ، تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہوگئی
Jan 15, 2024