ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔ سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا۔ میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہو گی، کل ایک وسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔
کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر جیتوں گا: چودھری نثار
Jan 15, 2024