گیس چوری، ناردرن نے مزید 316 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے

Jan 15, 2024

اسلام آباد (این این آئی) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید316 گیس کنکشن منقطع کر دئیے جبکہ 56لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 24 کنکشن منقطع کیے اور 32لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 74 کنکشن منقطع کیے گئے اور 1لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6کنکشن منقطع کیے گئے۔ شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 49کنکشن منقطع مزید 60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 49گیس کنکشن منقطع مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 66 کنکشن منقطع کیے اور 20لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گیس چوری کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ بہالپور میں کارروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 10گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7گیس کنکشن منقطع اور 60ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

مزیدخبریں