چین نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

چین میں حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو غیر معمولی اختیار برتنا پڑے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بہت پیمانے پر سر اٹھا سکتی ہے۔چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحتِ عامہ کے حکام نے ماہِ رواں کے اواخر میں چین کے متعدد علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔چین میں انفکیشن کے کیس بتدریج کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی صحتِ عامہ کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں انفیکشن کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی محتاط رہنا پڑے گا۔ ملک کے طول عرض میں کورونا کے کیس بہت کم ہیں۔ بیشتر انفلوئنزا کے ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن میں چائنا نیشنل انفلوئنزا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ ڈایان کہتے ہیں کہ چین کے تعدد شہروں میں جے این ون کے کیس بڑھے ہیں تاہم کورونا وائرس کے دیگر تمام ویریئنٹس کے کیس کم ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن