حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں نادرا کی نائٹ شفٹ ختم کئے جانے سے محنت کش طبقہ اورشہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں نادرا کی جانب سے نائٹ شفٹ شام چار بجے سے لیکررات دس بجے تک جاری رہتی تھی جسے چند ماہ قبل ختم کردیا گیا جس کے بعد شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے نادرا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر میں فوری طور پر نائٹ شفٹ کو بحال کرکے شہریوںکی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔جبکہ مزدورں کا کہنا ہے کہ ہمیں روزگار ملا ہوا تھا ،بچوںکی روزی چھن جانے سے پریشان حال ہیں۔