گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس پنجاب و ایم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ستم تو یہ ہے کہ اسرائیل کے سہولت کاروں میں امریکہ برطانیہ کے ساتھ کچھ مسلم ممالک بھی شامل ہیں جو کہ باعث تشویش اور باعث شرم ہے۔جبکہ اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے مگر افسوس کہ 56اسلامی ممالک کے عیاش حکمران بے حس ہو چکے ہیں اور خاموش ہیں۔ یہاں تک کے ان ممالک میں احتجاجی مظاہرے تک نہیں ہو رہے ہیں۔