گوجرانوالہ:سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان کی تقریب حلف برداری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان گوجرانوالہ کی نومنتخب ارکان کابینہ کی تقریب حلف برداری نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینئر سرجن ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ، ڈاکٹر ارشد اقبال چٹھہ اور ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ بطورگیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔ ڈاکٹر ارشد اقبال چٹھہ نے نئی کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران سے حلف لیا۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر نعیم ملک، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کمیونٹی کے بے حد شکر گزار ہیں اور انکی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ نومنتخب کابینہ میں ڈاکٹر نعیم ملک صدر، ڈاکٹر عثمان عبید اللہ نائب صدر، پروفیسر ڈاکٹر عمران کھوکھر جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر انصر اسلم فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر علی مقدس شیرازی بطور جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ، ڈاکٹر سکندر حیات، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر امین وڑائچ، ڈاکٹر مدثر رسول، ڈاکٹر عبدالحمید عمر، ڈاکٹر اختر علی، ڈاکٹر عرفان قیوم ملک، ڈاکٹر مبشر اقبال اور ڈاکٹر یاسمین عثمان نے بطور ایگزیکٹو ممبر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سینئر ممبر ڈاکٹر عبدالرحمن علوی نے گزشتہ کابینہ کی خدمات کو سراہا ،سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت علی ضیا نے نئے عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ 

ای پیپر دی نیشن