نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چوہدری ظہیر اکرم گورائیہ کو مبارکباد دینے والے معززین علاقہ اور وکلاء برادری کا ان کے گاؤں ہرپوکی گورائیہ میں تانتا بندھ گیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں وکلاء برادری کے بھرپور اعتماد اور دلی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جسے تمام عمر بھلا نہیں سکتا، انشاء اللہ وکلاء کے مسائل کے حل، آئین و قانون کی بالادستی ،عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، نومنتخب صدر ظہیر اکرم گورائیہ نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔