گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی تقریب قائد اعظم بار ہال میں ہوئی جس میں سیشن جج سجاد حسین سندھڑ ،ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ اور تینوں سینئر سول ججز سمیت بار عہدیداروں اور وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی، صدر بار پرویز عابد ہرل اور سیکرٹری بار حافظ وزیر علی نے سیشن کورٹ کے سٹاف آفیسر طارق مسعود اور سکیورٹی انچارج انسپکٹر بلال بھٹی کی خدمات پر اعزاز سے نوازا اور بار کی جانب سے شیلڈز دیں ، سیکرٹری بار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی سکیورٹی اور سٹاف آفیسر کو بار کی جانب سے شیلڈز نہیں دی گئیں ،ضلع بھر کی عدالتوں میں تعینات اہلکاروں نے سٹاف آفیسر اور پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی انسپکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔
گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام
Jan 15, 2024