ہم چاہتے ہیں 8فروری شفاف الیکشن ہوں :چوہدری الطاف ورک 

Jan 15, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 115چوہدری الطاف حسین ورک  نے کہا ہے 8 فروری الیکشن کا دن ہے ہم چاہتے ہیں الیکشن شفاف ہوں ،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام میں ہے اور عوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کررہی ہے ، پارٹی قیادت کی کسی سے کوئی لڑائی نہیںبلکہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد غربت و مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے جسے بلاول بھٹو زرداری ختم کرکے دم لیں گے، پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ شیخوپورہ آج بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اورقومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پیپلز پارٹی انتخابات میں اللہ کی مہربانی اور ووٹرز کی طاقت سے(ن) لیگ سمیت سب مخالف جماعتوں اور اپنی پارٹی مخالف بننے والے انتخابی اتحادوں کو شکست فاش دے گی، لاڈلوں کو قوم پر مسلط کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

مزیدخبریں