شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد امیدوار حلقہ پی پی 141 محمد آصف خان نے مختلف وارڈز کے پارٹی کارکنوں کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کہا ہے 8فروری2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں پور ے پاکستان سے پیپلز پارٹی زبردست کامیابیاں سمیٹے گی پاکستان کے عوام چاہتے ہیں اس بار پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے کیونکہ یہ ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لیئے نہایت ضروری ہے، پیپلز پارٹی کا ہر جیالہ عوامی خدمت میں مصروف ہے پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے عام انتخابات میں واضح برتری حاصل کریگی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہی وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے، پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ملنا عوامی خدمت کا ثمر اور قیادت کے اعتماد کا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ، نسل، مذہب اور زبان کا فرق کیے صرف عوام کی خدمت کے کام سرانجام دئیے۔
آئندہ عام الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیابیاں سمیٹے گی:آصف خان
Jan 15, 2024