مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال 40 فیصد ملازمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف

Jan 15, 2024 | 18:29

ویب ڈیسک

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال دنیا بھر میں کم و بیش 40 فیصد ملازمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے خبردار کر دیا۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھرتی ہوئی منڈیوں پر 40 فیصد اور کم آمدنی والے ممالک کو 26 فیصد تک متاثر کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 فیصد عالمی ملازمتیں مصنوعی ذہانت سے متاثر ہو نےکاخدشہ ہے۔

آ ایم ایف کی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مالیاتی ادارہ ان خدشات کو دور کرنے کے لیے پالیسی پر غور کر رہا ہے۔

مزیدخبریں