ملک میں پیاز، ٹماٹر، جلانے والی لکڑی، دالوں ، بڑے گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فروٹ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ نے مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ تلے دبےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کی مہنگائی پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جنوری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 16.44فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں یہ شرح01.36فیصد بڑھ گئی ہے۔ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا ءکی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 8اشیا ءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 22اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
پیاز ، ٹماٹر ، دالیں ،چاول کی قیمتوں میں اضافہ
Jan 15, 2024 | 18:35