برطانیہ کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتہ کیلئے برفباری کی وارننگ جاری

Jan 15, 2024 | 18:39

ویب ڈیسک

برطانیہ کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتہ کیلئے برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں شروع ہونے والی برفباری چند دنوں میں جنوبی حصوں تک پھیل جائے گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے چند حصوں میں برفباری اور تیز و سرد ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو نیوکاسل، لیڈز، مانچسٹر اور بدھ کو لندن میں برفباری کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب اسکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک جانےکا امکان ہے۔ سرد موسم اور برفباری سے ٹرین سروس اور فضائی سفر میں بھی مشکلات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں