آسٹریلیا : دنیا کا بدصورت ترین لان

Jan 15, 2024 | 18:55

ویب ڈیسک

آسٹریلیا کی ایک خاتون کے لان نے دنیا کے بدصورت ترین لان کا پہلا مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

سوئیڈن کے قصبے گوٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے علاقے سینڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین مرے کو فاتح قرار دیا گیا۔

گوٹ لینڈ میں یہ مقابلہ دو برس قبل علاقائی سطح پر مقامیوں کو خشک سالی کے دوران پانی بچانے کی ترغیب دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اس سال یہ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد کرایا گیا۔

اس مقابلے میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے لان کے ساتھ حصہ لیا۔

کیتھلین مرے کے لان میں باریک ہلکی سوکھی گھاس، خشک پودے اور مقامی چوہوں (بینڈی کُوٹ) کے بنائے گئے سوکھے گڑھے موجود تھے۔

کیتھلین کا کہنا تھا کہ وہ سوچتی تھیں کہ بینڈی کوٹ ان کے لان کو تباہ کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں چوہوں نے ان کو گھاس کاٹنے جھنجھٹ سے آزاد کیا ہے۔

مزیدخبریں