آئس لینڈ میں جزیرے ریکیجینز کے آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوا اُبلنا شروع ہوگیا ہے۔ جس کے باعث نزدیکی علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں کے نزدیکی قصبے گرنڈاوک سے لاوے کے اخراج پر لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ لاوا اُبلنے کے بعد نزدیکی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جزیرے ریکیجینز کا آتش فشاں کئی ماہ جاری رہنے والے سیکڑوں زلزلوں کی سرگرمی کے بعد گزشتہ ماہ 20 دسمبر میں پھٹا تھا۔
دوسری جانب کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔
حکام نے فراسٹ بائٹ سے بچنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے باعث 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ارکنساس میں گونر نے ایمرجنسی نافذ کردی، آئیوا میں شدید برف باری کے باعث ٹرمپ نے انتخابی مہم منسوخ کردی ہے، دوسری جانب نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔