مکرمی! نوائے وقت میں مَیں نے اپنے والد ابوالاثر حفیظ جالندھری کے مزار کی حالت خستہ کی خبر پڑھی انتہائی غم اور دُکھ کی حالت میں ہوں۔ ماڈل ٹائون میں رہنے کی وجہ سے میں اکیلی کچھ نہیں کر سکتی۔ بادشاہی مسجد پہنچنا میرے لئے نہایت ہی دشوار ہے۔ اس لئے میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ مزار کی مرمت کا انتظام کیا جائے۔ (فہمیدہ ارشد دختر حفیظ جالندھری 74-G ماڈل ٹائون لاہور)